شہید جوانوں کے اہل خانہ کی مدد کو آگے آئے کرکٹر محمد شامی

محمد شامی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’جب ہم اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں تو یہ بہادر جوان سرحد پر ہماری حفاظت کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم ہمیشہ جوانوں کے گھر والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد شامی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوئے جوانوں کے گھر والوں کی مدد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کی اطلاع انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کو سلام پیش کرنے کے لیے محمد شامی نے ان کے گھر والوں کو 5 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ لیا ہے’

پلوامہ حملہ میں شہید ہوئے جوانوں کی بیویوں کو مدد پیش کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ ’’جب ہم اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں تو یہ بہادر جوان سرحد پر ہماری حفاظت کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ ہم جوانوں کے گھر والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جب بھی ضرورت ہوگی ہم جوانوں کی مدد کے لیے آگے آئیں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ محمد شامی سے قبل ہندوستان کے سابق کرکٹر ویریندر سہواگ نے بھی شہید جوانوں کے گھر والوں کو مدد کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کرتے وقت سہواگ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ شہید جوانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Feb 2019, 5:10 PM