جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

ہندوستانی ٹیم میں محمد سراج، محمد سمیع، جسپریت بمراہ، شاردل ٹھاکر، اور روی چندر اشون کے طور پر پانچ گیند باز ہیں۔ اجنکیا رہانے بھی کھیل رہے ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

سنچورین: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم میں محمد سراج، محمد سمیع، جسپریت بمراہ، شاردل ٹھاکر، اور روی چندر اشون کے طور پر پانچ گیند باز ہیں۔ اجنکیا رہانے بھی کھیل رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شریس ایئر اور ہنوما وہاری کی اس میچ میں موقع نہیں ملا ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو یانسن ڈیبیو کر رہے ہیں اور ڈوئین آلیویر کو آخری گیارہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔

ٹیم اس طرح ہے:

ہندستان: لوکیش راہل، مینک اگروال، چتیشور پجارا، وراٹ کوہلی (کپتان)، اجنکیا رہانے، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، شاردل ٹھاکر، محمد سمیع، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

جنوبی افریقہ: ڈین ایلگر (کپتان)، ایڈم مارکرم، کیگن پیٹرسن، تیمبا باوما، ریسی وار ڈیر دوسین، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ویان مولڈر، کیشومہاراج، کیگیسو ربادا، لونگی اینگدی اور مارکو یانسن۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔