ہندوستان ڈرون کے میدان میں پوری دنیا کو نئی قیادت فراہم کرے گا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں اسٹارٹ اپ کا ایک نیا ایکوسسٹم تیار ہو رہا ہے اور جلد ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچ جائے گی اور آنے والے وقت میں ہندوستان ڈرون کے شعبے میں دنیا نئی قیادت فراہم کرے گا

وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک میں اسٹارٹ اپ کا ایک نیا ایکوسسٹم تیار ہورہا ہے اور بہت جلد ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچ جائے گی اور آنے والے وقت میں ہندوستان ڈرون کے شعبے میں دنیا نئی قیادت فراہم کرے گا۔

گروڑ ا ایرو اسپیس کے ذریعے 108 کسان ڈرون کی پرواز کے موقع پر اپنے خطاب میں، مسٹر مودی نے کہا کہ "ہندوستان میں ڈرون اسٹارٹ اپ کا ایک نیا ایکو سسٹم تیار ہو رہا ہے۔ اس وقت ملک میں 200 سے زیادہ ڈرون اسٹارٹ اپ کام کر رہے ہیں۔ بہت جلد ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچ جائے گی۔ اس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں ہندوستان کی اس بڑھتی ہوئی صلاحیت سے ڈرون کے میدان میں پوری دنیا کو نئی قیادت فراہم ہوگی۔ ,

انہوں نے کہا کہ ملک میں جو اسٹارٹ اپ کی دنیا بنی ہے اس کا سہرا ان نوجوانوں کو جاتا ہے جو رسک لے کر یہ کام کررہے ہیں۔ نوجوانوں کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا، "حکومت ہند پالیسیوں کے ذریعہ لگاتار آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آپ کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دے گی۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */