فیفا رینکنگ میں ہندوستان 104 ویں نمبر پر برقرار

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے مردوں کی بین الاقوامی رینکنگ (درجہ بندی) کا اعلان کیا جس میں ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم 104 ویں مقام پر برقرار ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

زیورخ: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے مردوں کی بین الاقوامی رینکنگ (درجہ بندی) کا اعلان کیا جس میں ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم 104 ویں مقام پر برقرار ہے۔

بلجیم نے مسلسل چوتھے سال رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ تاہم، وہ دوسرے نمبر پر موجود برازیل سے صرف 2.1 پوائنٹس سے ہی آگے ہے۔ اس درمیان فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔ مجموعی طور پر، کینیڈا سال کی بہترین ٹیم قرار پائی ہے، جس نے گذشتہ 12 مہینوں میں 130.32 پوائنٹس حاصل کر کے 40 ویں نمبر پر قبضہ کر لیا ہے۔


فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کوالیفائر ٹورنامنٹ میں متاثر کن نتائج کے ساتھ ساتھ 2021 گولڈ کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی اس کے عروج کے اہم عوامل رہے ہیں۔

کوپا امریکہ 2021 کے فاتح ارجنٹائن اور یو ای ایف اے یورو 2020 کے فاتحین نے بھی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے ۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ وہیں انگلینڈ چوتھے اور امریکہ گیارہویں نمبر پر رہا ہے۔

افریقی ٹیموں میں سب سے زیادہ بااثر اکویٹوریل گنی رہی ہے جس نے رینکنگ میں 114 ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ایشیا میں سعودی عرب نے اس طرح کا مظاہر کیا ہے۔ اسے 51 ویں مقام ملا ہے۔ تاہم گذشتہ ماہ کے نقطہ نظر سے ایشیا کی بہترین ٹیم انڈونیشیا ہے جو 164ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

فیفا عرب کپ 2021 کے فاتح الجزائر اور تیسرے نمبر پر آنے والے قطر کو بھی درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے۔ دونوں بالترتیب 29 ویں اور 48 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ تھائی لینڈ 115 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔