ہندوستان، جاپان، آسٹریلیا نے غیرجانبدارانہ، شفاف تجارت پر زور دیا

کورونا وبا کے تناظر میں عالمی معیشت میں ہونے والی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کو دھیان میں رکھتے ہوئے تینوں وزراء نے ہند بحرالکاہل میں سپلائی چین مستحکم کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا نے کھلi، غیرجانبدار، ہمہ جہت، شفاف اور مستحکم تجارتی نظم اور سرمایہ کاری کے مناسب ماحول بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہند بحر الکاہل کے علاقے میں سپلائی چین مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گویل نے منگل کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جاپان کے وزیر خزانہ، تجارت و صنعت کاجیاما ہیروشی اور آسٹریلیا کی تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر سائیمن برمنگھم کے ساتھ سہ رخی اجلاس کیا۔

اجلاس کے دوران تینوں فریقوں نے کھلی، غیرجانبدار، ہمہ جہت، شفاف اور مستحکم تجارتی نظم اور سرمایہ کاری کا مناسب ماحول بنانے پر اتفاق رائے ظاہر کیا اور اپنے اپنے بازار کھلے رکھنے پر زور دیا۔ کورونا وبا کے تناظر میں عالمی معیشت میں ہونے والی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کو دھیان میں رکھتے ہوئے تینوں وزراء نے ہند بحرالکاہل میں سپلائی چین مستحکم کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔


ہند۔بحرالکاہل خطے میں سپلائی چین مضبوط کرنے میں علاقائی تعاون مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے تینوں ملکوں کے وزراء نے تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا اور اس سمت میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ ان وزراء نے متعلقہ افسران کو اس سمت میں منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔