ہندوستان-امریکہ کورونا وائرس پر مل کر فتح حاصل کریں گے: مودی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ کے علاج میں استعمال کیے جانے والے هائیڈروكسی كلوروكوئن نامی ادویہ کے امریکہ کو بھیجنے کی منظوری کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ -19' پر مل کر فتح حاصل کریں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کا شکریہ ادا کرنے والے ٹوئٹ کے جواب میں مودی نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ’’صدر ٹرمپ میں آپ سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں۔ اس طرح کے وقت دوستوں کو اور قریب لاتے ہیں۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پارٹنر شپ ابھی تک کے سب سے مضبوط دور میں ہے۔ ہندوستان کورونا وائرس کے خلاف انسانیت کی اس جنگ میں ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے‘‘۔


قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے علاج میں استعمال کیے جانے والے هائیڈروكسی كلوروكوئن نامی ادویہ کے امریکہ کو بھیجنے کی منظوری کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’’مشکل وقت میں دوستوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ هائیڈروكسيكلوروكوئن پر فیصلے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ. اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ ہندوستان نے پوری انسانیت کی مدد کی ہے۔‘‘


ٹرمپ کی جانب سے ادویات کے لئے مسلسل مانگی جا رہی مدد کے چند گھنٹے بعد ہندوستان حکومت نے منگل کو هائیڈروكسيكلوروكوئن ادویات کی برآمدات پر سے جزوی پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ ہندستان نے مارچ میں کورنا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر هائیڈروكسی كلوروكوئن کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی. یہ دوا ممکنہ اینٹی وائرل ایجنٹ اور دیگر جنیرک ادویات کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔