بزرگوں کی قربانی کے نتیجے میں ہم آج آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ سراج قریشی

سراج الدین قریشی یوم آزادی کے موقع پر کہاکہ وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی جو اپنے بزرگوں کی قربانی کو بھول جائے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ملک کی آزادی میں اپنے بزرگوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سراج قریشی نے کہا ہےکہ ہمارے بزرگوں کی برسوں کی ایثار وقربانی کے نتیجے میں ہم آج آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں ترنگا جھنڈ لہراتے ہوئے کہی۔

ترنگا لہرانے کے بعد انہوں نے کہاکہ جنگ آزادی میں ہمارے لوگوں نے لاکھوں کی تعداد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے، جیل کی صعوبتوں کو جھیلا ، کالاپانی کی سزا کاٹی تب جاکر ہمیں یہ آزادی کی بیش بہا نعمت نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف آزادی کا احترام کرنا چاہئے بلکہ مجاہدین آزادی کے کارناموں کو نئی نسل کو واقف کرانا چاہئے تاکہ وہ اپنے بزرگوں کی قربانی کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی جو اپنے بزرگوں کی قربانی کو بھول جائے۔


مسٹر سراج قریشی نے کہاکہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر تہذیب کا گہوارہ ہے اور امن و آشَتی اور قومی یکجہتی کی شناخت ہے۔ یہاں ملک کی ترقی کی بات کی جاتی ہے، ملک میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارہ کو فروغ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کورونا عہد میں بہت سے لوگوں نے اپنوں کو کھویا ہے اور انہوں نے خدا کی دعا کی کہ اس کورونا عہد کا جلد خاتمہ ہو یہاں کے عوام معمول کے مطابق اپنی زندگی جی سکیں۔

انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں ترنگا لہرانے کے موقع پر اسلامک کلچرل سنٹر کے سکریٹری بدرالدین خاں، مسٹر ابرار احمد بورڈ آف ٹرسٹی، مسٹر احمد رضا رکن بورڈ آف ٹرسٹی، مسٹر شمیم احمد بورڈ آف ٹرسٹی اور اس کے کلچرل سنٹرکے پبلک ریلیشن آفسر مسٹر عارف صدیقی کے علاوہ کئی عہدیدار موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */