رشبھ پنت کی دھماکہ بلے بازی، غیر ملکی زمین پر توڑا دھونی کا ریکارڈ

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں جمعہ کو ناٹ آؤٹ 159 رنز بنا کر غیر ملکی زمین پر کسی ہندوستانی وکٹ کیپر کا سب سے زیادہ ریکارڈ توڑ دیا۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر / @BCCI
user

قومی آوازبیورو

سڈنی: انگلینڈ دورے پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 19 سالہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بین الاقوامی کرکٹ میں مسلسل دھماکے کرتے جا رہے ہیں۔ اس دوران وہ یکے بعد دیگرے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ریکارڈ توڑتے جا رہے ہیں۔ کرئر کی محض تیسری ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے ابھی تک صرف 9 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور دھونی کے کئی ریکارڈز کو وہ توڑ چکے ہیں۔

جمعہ کے روز سڈنی میں رشبھ پنت سنچری اسکور کرنے والے پہلے ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 137 گیندوں میں اپنے کرئر کی دوسری ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ وہ 189 گیندوں پر 159 رنوں کی اننگ کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اپنی اس اننگ کے دوران انہوں نے 15 چوکے لگائے اور 1 چھکا بھی لگایا۔ ان کی اس اننگ کی بدولت ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگ 622/6 کو اسکور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنت نے غیر ملکی ٹیسٹ میں دھونی کے 12 سال پرانے ریکارڈ کو منہدم کیا۔ دھونی نے 2006 میں پاکستان کے خلاف فیصل آباد میں 148 رن بنائے تھے۔ پنت 189 گیندوں میں 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 159 رنز بنا کر دھونی سے آگے نکل گئے۔ پنت کی یہ سنچری آسٹریلوی زمین پر کسی ہندوستانی وکٹ کیپر کی پہلی سنچری ہے۔ پنت نے اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا زمین پر سابق ہندستانی وکٹ کیپر فاروق انجینئر کا سب سے زیادہ ریکارڈ بھی توڑا جنہوں نے 1967 میں ایڈیلیڈ میں 89 رن بنائے تھے۔

اکیس سالہ پنت ابھی برصغیر کے باہر کسی ایشیائی وکٹ کیپر کے سب سے زیادہ اسکور کی برابری پر بھی آ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم نے 2017 میں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 159 رن بنائے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔