ملک میں کوروناوائرس کے فعال معاملوں میں تیسرے دن بھی اضافہ

کووڈ ۔19 کے اب تک 82 لاکھ 85 ہزار 295 افراد کو ویکسی نیٹ کیاجا چکا ہے اور ویکسین پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ملک میں کورونا کو لے کر پھر سےتشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ ملک میں گزشتہ تین دن سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزمیں لگاتاراضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس میں دو ہزار سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد ایک بار پھر 11 ہزار سے زیادہ ہوگئی اور اسی عرصے میں جان لیوا وائرس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 9،489 تھی جبکہ ایک بار پھر 2،070 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


دریں اثنا ملک میں کووڈ ۔19 کے اب تک 82 لاکھ 85 ہزار 295 افراد کو ویکسی نیٹ کیاجا چکا ہے اور ویکسین پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

آج صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 16 ہزار 589 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 9،489 مریضوں کی شفایابی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 21 ہزار 220 ہوگئی ہے۔


اس عرصے کے دوران 2،070 ایکٹیو کیسزسے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،39،637 ہوگئی اور 90 مزید مریضوں کی موت سے ہاک شدگان مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 732 ہوگئی۔

ملک میں جان لیوا وبا سے شفایابی کی شرح 97.31 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔اسی دوران ملک بھر میں 4،86،122 افراد کی کورونا جانچ کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔