حکومت بوکھلا گئی ہے، پارٹی راہل کو ملے دہلی پولیس کے نوٹس کا جواب دے گی

پارٹی نے کہا  ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اڈانی کے ساتھ تعلقات پر راہل  گاندھی کے سوالات سے مودی حکومت بوکھلا گئی ہے اور اب اس غصے میں وہ پولیس کی آڑ میں چھپ رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویرآئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویرآئی اے این ایس

user

یو این آئی

دہلی پولیس نے راہل گاندھی کو نوٹس بھیجا ہے جس کے جوا ب میں کانگریس نے کہا  ہےکہ وہ پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی سے 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران جس خواتین نے جنسی ہراسانی کی بات کی تھی ان کے بارے میں معلومات دینے کے لیے دہلی پولیس کے نوٹس کا قانونی طریقہ سے جواب دے گی۔

پارٹی نے کہا  ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اڈانی کے ساتھ تعلقات پر راہل  گاندھی کے سوالات سے مودی حکومت بوکھلا گئی ہے اور اب اس غصے میں وہ پولیس کی آڑ میں چھپ رہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے 45 دن بعد دہلی پولیس نے راہل  گاندھی کو نوٹس دیا ہے اور ان خواتین کے بارے میں معلومات مانگی ہیں جنہوں نے راہل گاندھی سے ملاقات کرکے انہیں خود کو ہراساں کیے جانے کے بارے میں بتایا ہے۔


پارٹی نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق مناسب وقت پر اس نوٹس کا جواب دیں گے۔ یہ نوٹس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔ یہ نوٹس جمہوریت، خواتین کو بااختیار بنانے، اظہار رائے کی آزادی اور اپوزیشن کے کردار کو کمزور کرنے کی تازہ ترین کوشش بھی ہے۔ تصویریں گواہ ہیں کہ آمر خوفزدہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */