جموں میں امر ناتھ یاترا کے پیش نظر یاترا نواس کو سجانے کا کام جاری

جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا میں بھگوان شیو سے منسوب برفانی عکس (شیولنگ) کی سالانہ یاترا کے پیش نظر یاترا نواس کو سجانے سنوارنے کے لئے شد ومد سے کام جاری ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جموں: ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی تیزی سے پھیل رہے کورونا وبا کے بیچ سالانہ شری امرناتھ یاترا کے لئے تیاریوں کا سلسلہ شدومد کے ساتھ جاری ہے جس کے تحت یہاں بھگوتی نگر میں واقع یاترا نواس کو سجانے اور سنوارنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ تاہم انتظامیہ کی طرف سے یاترا شروع ہونے کی تاریخ کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا میں بھگوان شیو سے منسوب برفانی عکس (شیولنگ) کی سالانہ یاترا کے پیش نظر بھگوتی نگر میں واقع یاترا نواس کو سجانے سنوارنے کے لئے شد ومد سے کام جاری ہے اور یاترا سے متعلق دیگر انتظامات کو بھی حمتی شکل دی جارہی ہے۔


جموں میونسپل کارپوریشن کے ایک عہدیدار اتل کھجوریہ نے بتایا کہ یاترا نواس کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور منگل کے روز یہاں اس کو سینیٹائزیشن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں ہر چیز جیسے کمروں سے لے کر پائپوں تک کو سینیٹائزیشن کیا ہے۔ وجے سنگھ نامی ایک ٹھیکیدار نے بتایا کہ یاتری نواس میں کام شدومد سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یاترا دیر سے شروع ہو رہی ہے اور اس کے دورانیے میں بھی کورونا کی وجہ سے کمی کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار سالانہ امرناتھ یاترا مختلف ہوگی۔ جہاں یاترا سے منسلک مذہبی رسومات حسب روایت ہی شروع ہوئی ہیں وہیں اس کے برعکس اس بار نہ صرف یاترا کے دورانیے میں کمی کی گئی ہے بلکہ یاتریوں کی محدود تعداد کو ہی یہ سالانہ یاترا نصیب ہوگی جنہیں قرنطینہ اور کورونا وائرس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */