امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتری، متعدد ہلاک، کم از کم 50 زخمی

امریکی ریاست مونٹانا میں اتوار کی اعلیٰ الصبح ایک ایم ٹریک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترکر حادثے کا شکار ہو جانے سے متعدد افراد ہلاک اور تقریبا 50 افراد زخمی ہو گئے

امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتری
امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتری
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی ریاست مونٹانا میں اتوار کی اعلیٰ الصبح ایک ایم ٹریک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترکر حادثے کا شکار ہو جانے سے متعدد افراد ہلاک اور تقریبا 50 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ مسافرٹرین سروس فراہم کرنے والے ایم ٹریک نے بتایا کہ ایمپلائر بلڈر ٹرین کے پانچ ڈبے سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 04:00 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق اتواراعلیٰ الصبح 3.30 بجے ) جوپلن شہر کے نزدیک پٹری سے اتر گئے ۔ ٹرین میں تقریبا 147 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے۔


ایم ٹریک نے ایک بیان میں کہا’’ ایم ٹریک زخمی مسافروں کو لے جانے اور دیگر مسافروں کو بحفاظت نکالنے کے لئے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ‘‘۔

نیو یارک ٹائمز نے ہل کاؤنٹی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی سروسز کوآرڈینیٹر امانڈا فریکل کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ایک سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ لبرٹی کاؤنٹی شیرف کے مطابق سی بی ایس ٹی وی نے بتایا کہ کیا کہ کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔