نئے سال میں وزیراعظم مودی ’کسان سمّان ندھی‘ کی اگلی قسط کریں گے جاری

پی ایم مودی ایک جنوری کو دوپہر 12 بجے اس یوجنا کے تحت قسط جاری کریں گے اور کسان پیداوار تنظیموں کو ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی۔

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک بھر کے 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو نئے سال کے موقع پر بطور تحفہ وزیراعظم نریندر مودی ایک جنوری کو وزیراعظم کسان سمان نیدھی یوجنا (پی ایم - کسان) کی اگلی قسط جاری کریں گے۔ ایک رپورٹ میں بدھ کو یہ اطلاع دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت مستفدین کسانوں کے ہر سال چھ ہزار روپے کا مالی فائدہ دیا جاتا ہے، جو کہ دو ہزار روپے کی تین یکساں قسطوں میں ملے گا۔

پی ایم کسان یوجنا کے تحت 11.60 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو مختلف قسطوں کے ذریعہ سے تقریباً 1.60 لاکھ کروڑ روپے کی مالی مدد بھی دی جاچکی ہے۔ اس دوران وزیراعظم مودی کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کے سلسلے میں فارمر پروڈکشن اگنائیزیشن (ایف پی او) کو ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کریں گے۔


مرکز نے 6,865 کروڑ روپے کے کل بجٹ کے اخراجات کے ساتھ 2027-28 تک دس ہزار نئے ایف پی او بنانے اور فروغ دینے کے لئے دس ہزار فارمر پروڈکشن ارگنائزیشنوں (ایف پی او) کی تشکیل اور فروغ کی مرکزی شعبہ کی یوجنا کو منظوری دی اور لانچ کیا۔ پی ایم مودی ایک جنوری کو دوپہر 12 بجے اس یوجنا کے تحت قسط جاری کریں گے اور کسان پیداوار تنظیموں کو ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے وزیراعظم کے پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔