کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن نے کسانوں کا معاملہ اٹھایا

پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے اجلاس کو احسن طریقہ سے چلانے کے لئے تمام جماعتوں کے تعاون کے لئے حکومت نے آج کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں بجٹ 2021-22 پیش کیے جانے سے پہلے اجلاس کو احسن طریقہ سے چلانے کے لئے تمام جماعتوں کے تعاون کے لئے حکومت نے آج کل جماعتی میٹنگ بلائی جس میں کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر شامل ہوئے اور جلد از جلد کسانوں کا معاملہ حل کرنے کی حکومت سے درخواست کی۔

اپوزیشن جماعتوں نے دو مہینہ سے زیادہ وقت سے جاری کسان تحریک کو ختم کرنے کے لئے حکومت سے ان سے بات چیت کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ جب تک کسان سڑکوں پر ہیں تب تک کسی بھی جماعت کے لئے پارلیمنٹ کے اجلاس میں احسن طریقہ سے کام کاج کرنا آسان نہیں ہوگا۔


وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں سنیچر کو یہاں ہوئی ورچول میٹنگ میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد، دراوڑ منیتر کزگم کے آر بالو، لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندوپادھیائے سمیت کئی جماعتوں کے لیڈروں نے کسانوں سے منسلک معاملہ کو اٹھایا اور حکومت سے بات چیت کرکے فوری طورپر اس بحران کا حل نکالنے کی درخواست کی۔

میٹنگ میں جنتادل یو نے زرعی قوانین کی حمایت کی، جبکہ بیجو جنتادل کے پناکی مشر نے بجٹ اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل لانے کی حکومت سے مانگ کی۔ خیال رہے کہ کانگریس سمیت 17اپوزیشن جماعتیں تینوں زرعی قوانین واپس لینے کی مانگ کر رہی ہیں اور اس کے لئے حکومت پر دباو بنائے ہوئے ہیں۔ ان دونوں جماعتوں نے جمعہ کو صدر رامناتھ کووند کے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں دیئے گئے خطاب کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */