کورونا سے متاثرہ رکن اسمبلی نے بھی راجیہ سبھا کے لئے ووٹ ڈالا

ایک مخصوص دروازے سے انہیں پولنگ مرکز تک پہنچایا گیا تھا اور ان کے آنے اور جانے سے پہلے اور بعد میں پورے علاقے کو مکمل طور پر سینی ٹائز کردیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لئے تین خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لئے آج یہاں ووٹنگ اختتام پزیر ہوگئی اور تمام 206 ارکان اسمبلی نے چار گھنٹے میں اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس دوران کانگریس کے کورونا سے متاثرہ ایک رکن اسمبلی پی پی ای کٹ پہن کر اسپتال سے پولنگ مرکز پہنچے اور اپنا ووٹ ڈالا۔

انہیں ایک مخصوص دروازے سے پولنگ مرکز تک پہنچایا گیا تھا اور ان کے آنے اور جانے سے پہلے اور بعد میں پورے علاقے کو مکمل طور پر سینی ٹائز کردیا گیا تھا۔


وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، وزیر داخلہ نروتم مشرا ، سابق وزیر اعلی کمل ناتھ ، بی جے پی ، کانگریس ، بہوجن سماج پارٹی ، سماج وادی پارٹی سمیت چار آزاد ارکان اسمبلی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ دوپہر 12 بجے تک اسمبلی کے 205 ارکان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس کے بعد کانگریس کے ایک رکن اسمبلی ، جو حال ہی میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا تھے۔ انہیں بھی پوری سکیورٹی انتظامات میں بذریعہ ایمبولینس اسمبلی میں لایا گیا اور ووٹ ڈلوایا گیا۔

حالانکہ کورونا کے پیش نظر اسمبلی کے اختیارات کی رو سے کورونا متاثرہ ارکان اسمبلی کو پوسٹل بیلٹ سے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی ، لیکن صرف ایک کورونا سے متاثرہ کانگریس کے رکن اسمبلی نے اسپتال سے پولنگ مرکز جانے کے متبادل کا انتخاب کیا۔ ووٹنگ اختتام پزیر ہونے کے بعد آج شام پانچ بجے سے ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو جائے گا ۔راجیہ سبھا انتخابات کا عمل مارچ کے مہینے میں شروع ہوا تھا اور اس وقت کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل بھی مکمل ہوگیا تھا ، لیکن کورونا کی وجہ سے انتخابی عمل ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس وقت اسمبلی کے 206 ارکان میں سے 107 بی جے پی کے ، کانگریس کے 92 ، بی ایس پی کے 2 ، ایس پی کے 1 اور چار آزاد امیدوار شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔