کورونا: دہلی 3000 نئے معاملوں کے بعد ملک میں دوسرے نمبر پر

دہلی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تین ہزار نئے معاملوں کے بعد مجموعی طور پرتعداد 59 ہزار 747 ہوگئی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں تک کورونا انفیکشن کا پھیلنا جاری رہا اور تین ہزار نئے معاملات کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران، 63 افراد مزید مریض فوت ہوگئے۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں، دہلی اب مہاراشٹر کے بعد ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس سے پہلے تمل ناڈو دوسرے نمبر پر تھا۔اتوار کو دہلی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تین ہزار نئے معاملوں کے بعد مجموعی طور پر تعداد 59 ہزار 747 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد آج 63 رہی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2176 ہوگئی ہے۔


تمل ناڈو میں کل معاملے 59377 اور متوفی 2532 ہیں۔دہلی میں آج، 1719 مریضوں نے انفیکشن سے جنگ جیت لی اور اب تک 33013 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔آج فعال معاملات کی تعداد 24558 ہے۔

دہلی حکومت کے مطابق، اس وقت 12107 کورونا مریضوں کو گھروں میں گوشہ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ اب تک 370014 افراد کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، 18105 کوروناکی جانچ ہوئی۔


دہلی میں 10 لاکھ آبادی پر اوسطا7 19474 میں جانچ کی گئی ہے۔ کنٹینمنٹ زون کی تعداد 261 ہے۔ دہلی میں کورونا کے کل بیڈ 12651 ہیں جن میں سے 6054 مریض ہیں جبکہ 6597 خالی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔