آگرہ ڈویژن میں انتخابات کے پیش نظر دو لاکھ سے زیادہ لوگوں پر لگائی گئی پابندی

انتخابات میں بدامنی پھیلانے والوں کی شناخت کرنے کے لئے پولیس نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ’آپریشن پہچان‘ چلایا ہے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے پولیس نے انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت آگرہ ڈویژن کے آٹھ اضلاع میں دو لاکھ سے زیادہ لوگوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

آگرہ ڈویژن کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشنا نے بتایا کہ انتخابات میں بدامنی پھیلانے والوں کی شناخت کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ’آپریشن پہچان‘ چلایا گیا ۔ اس کے تحت گزشتہ دس برسوں سے جیل میں بند بدمعاشوں کی تصدیق کی گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ پانچ انتخابات کے دوران جن لوگوں نے تنازع پیدا کیا تھا اور جن کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، ایسے سبھی لوگوں کی فہرست پولیس کے پاس ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت آگرہ ضلع میں 57363 ، علی گڑھ میں 36222، کاس گنج میں 29315، متھرا میں 27126، فیروز آباد میں 20839، ہاتھرس میں 18705، مین پوری میں 10517 اور ایٹا میں 7864 لوگوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔