عمران خان نے کوئٹہ مسجد پر حملے کی فوری رپورٹ طلب کی

فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولس اور شہری انتظامیہ کو ہر ممکن امداد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ مسجد میں بے قصور لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، وہ کبھی سچے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سنیچر کو کوئٹہ حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کے سلسلے میں فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ یہ حملہ جمعہ کو ایک مسجد میں شام کی نماز ادا کرنے کے دوران ہوا جس میں سینئر افسر سمیت 15 لوگوں کی موت ہوگئی اور کم سے کم 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عمران خان نے ٹوئٹ کے ذریعہ ہلاک پولس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) کو ’بہادر اور باصلاحیت افسر‘ قرار دیا۔ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت سے زخمیوں کو مناسب طبی امداد مہیا کرانے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں نے کوئٹہ کی مسجد میں نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔‘‘ صوبائی حکومت کو ہر ممکن طبی امداد مہیا کرانے کو کہا ہے ۔‘‘


اس حملے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 لوگوں کی موت ہوگئی اور کم سے کم 19 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور متوفیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولس اور شہری انتظامیہ کو ہر ممکن امداد دی جائے گی۔ انہوں نےکہا ہے کہ جو لوگ مسجد میں بے قصور لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، وہ کبھی سچے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنر آصف غفور نے ٹوئٹ کرکے فرنٹیئر کور کے جوانوں کو دھماکہ کی جگہ پر پہنچنے اور پولس کے ساتھ مل کر زبردست تلاشی مہم چلانے کا حکم دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔