دہلی میں گرمی سے راحت کی امید، اتوار کو بارش ہونے کا امکان!

دہلی کے لوگوں کو سنیچر کوبھی گرمی سے کوئی راحت نہیں ملی اور کم از کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو اس موسم میں اوسط سے دو ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے لوگوں کو سنیچر کوبھی گرمی سے کوئی راحت نہیں ملی اور کم از کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو اس موسم میں اوسط سے دو ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو دہلی میں بارش ہو سکتی ہے۔

راجدھانی میں صبح ہوا میں نمی کا تناسب کی سطح 49 فیصد درج کیا گیا۔ پالم علاقہ میں صبح گیارہ بجے سے 12بجے کے درمیان 42 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ راجدھانی میں شدید گرمی کا قہر آئندہ بھی جاری رہنے کا اندازہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں آسمان صاف رہنے اورتیز ہوا چلنے کا انداز ہ ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے بتایا کہ شہر میں ہواکا معیار خراب زمرہ میں رہا۔ صبح گیارہ بجے ہوا کی کوالٹی کا انڈیکس 213درج کیا گیا۔


راجدھانی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کے آثار ہیں۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اس موسم کے اوسط سے پانچ ڈگری سے زیادہ 45.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی این سی آر میں پیر کے روز سے اب تک کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس اور راجستھان کے چورو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔ وہیں مانسون کی بات کریں تو کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کے فعال ہونے کے باعث صوبہ میں کئی مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہوئی۔ شدید بارشوں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں درخت زمین سے اکھڑ گئے اور کئی مکانات مسمار ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔