بیماری لے کر آئے ہوائی جہاز والے اور بھگت رہے پیدل چلنے والے: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ کورونا لے کر آئے پاسپورٹ والے اور قیمت ادا کریں بی پی ایل راشن کارڈ والے۔ امیروں کی بیماری کا ہرجانہ بیچارے غریب بھگت رہے ہیں۔ غریبوں کی مدد کے لئے اب وہ کیوں آگے نہیں آ رہے۔

بیماری لے کر آئے ہوائی جہاز والے اور بھگت رہے پیدل چلنے والے: تیجسوی یادو
بیماری لے کر آئے ہوائی جہاز والے اور بھگت رہے پیدل چلنے والے: تیجسوی یادو
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے بڑھائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد یومیہ مزدوروں اور غریبوں کی پریشانیوں پر بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے حکومت سے سوال کیے ہیں۔تیجسوی نے بدھ کے روز کہا کہ اس بیماری کو لے کر آئے ہوائی جہاز والے اور بھگتنا پیدل چلنے والوں کو پڑ رہا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو نے غریبوں کی مدد کے لئے آگے نہیں آنے والوں پر بھی حملہ بولا۔


تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کر کہا، ’’یہ بیماری لے کر آئے ہوائی جہاز والے اور بھگت رہے ہیں پیدل چلنے والے، کورونا لے کر آئے پاسپورٹ والے اور قیمت ادا کر کریں بی پی ایل راشن کارڈ والے۔ امیروں کی شان و شوکت اور بیماری کا ہرجانہ بیچارے کروڑوں غریب بھگت رہے ہیں۔ غریبوں کی مدد کے لئے اب وہ کیوں آگے نہیں آ رہے ہیں۔


تیجسوی یادو نے ایک اور ٹوئٹ میں حکومت کی مدد کو کم بتاتے ہوئے ہوئے لکھا، ’’حکومتوں کو لگتا ہے کہ وہ 500 روپے ان کے کھاتے میں ڈال کر اور مٹھی بھر دال اور چاول کا لالچ دے کر غریبوں کو بہلا لیں گے۔ میں حکومتوں سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ غریبوں کے لئے راشن کا انتظام کرے ورنہ وہ کورونا سے مریں یا نہ مریں، بھوک سے ضرور مر جائیں گے۔‘‘


تیجسوی یادو نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا، ’’محترم نتیش جی، آپ سینئر رہنما ہیں۔ جب اتراکھنڈ میں پھنسے ہزاروں گجراتیوں کو ’ڈیلکس بس‘ میں خصوصی انتظام کر کے احمد آباد لے جایا جا چکا ہے تو غریب بہاریوں کو 21 دنوں بعد بھی عام ٹرین سے واپس کیوں نہیں لایا جا سکتا؟ برائے کرم مرکز سے بات کر کے غریبوں کے لئے کوئی راستہ نکالیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔