ایسے ہی جاری رہا تو سال کے آخر تک پٹرول 275 روپئے فی لیٹر ہوگا: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ تقریباً 80 پیسے فی لیٹر کی شرح سے پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافے سے لگتا ہے کہ سال کے آخر تک پٹرول کی قیمت 275 روپئے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے سلسلے میں مرکزی و ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومتوں پر طنز کستے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ تقریباً 80 پیسے فی لیٹر کی شرح سے پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافے سے لگتا ہے کہ سال کے آخر تک پٹرول کی قیمت 275 روپئے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

اکھلیش یادو نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عوام کہہ رہے ہیں کہ 80 پیسے فی دن یا تقریباً 24 روپئے فی مہینے کے حساب سے پٹرول کی قیمتیں یوں ہی بڑھتی رہیں تو اگلے جو انتخاب نومبر دسمبر میں ہوں گے اس درمیان سات مہینوں میں تقریبا 175 روپئے بڑھ جائیں گے مطلب آج کے 100 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر پٹرول 275 روپئے لیٹر ہوجائے گا۔ یہ ہے بی جے پی کی مہنگائی کی ریاضی۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کا دور جاری ہے اور ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں پٹرول کی قیمت سو روپئے فی لیٹر سے زیادہ ہوچکی ہے۔ پٹرول، رسوئی گیس اور دیگر اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اچھال کے سلسلے میں کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی لگاتار بی جے پی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔