آر ایل ڈی اقتدار میں آئی تو ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دے گی: جینت چودھری

جینت چودھری نے کہا کہ اترپردیش میں اقتدرا کی کلید کسانوں اور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی۔ یہ پہلے ہی طے ہوچکا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات ایس پی کے ساتھ مل کر لڑے جائیں گے۔

جینت چودھری، تصویر آئی اے این ایس
جینت چودھری، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

متھرا: راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے قومی صدر جینت چودھری نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں آر ایل ڈی-ایس پی اتحاد کی جیت کو یقینی بتاتے ہوئے وعدہ کیا کہ حکومت بننے پر ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔ چودھری نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ اتحاد کا خاکہ طے کئے جانے کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے اور جلد ہی اس عمل کو مکمل کرلیا جائے گا۔

جینت چودھری نے کہا کہ اترپردیش میں اقتدرا کی کلید کسانوں اور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی۔ یہ پہلے ہی طے ہوچکا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات ایس پی کے ساتھ مل کر لڑے جائیں گے۔ انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے ایس پی قیادت سے بات چیت جاری ہے۔


انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔ اس کے لیے صنعتوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ آر ایل ڈی سربراہ نے پولیس بھرتی میں عمر کی حد بڑھانے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنی تو بجلی کے پرانے بل معاف ہوں گے اور بجلی کی قیمت موجودہ قیمت سے نصف کردی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔