آئی سی ایم آر چیف بلرام بھارگو بھی ہوئے کورونا پازیٹو، دہلی ایمس میں داخل

بلرام بھارگو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے سربراہ ہیں اور یہ ادارہ ہندوستان میں کووڈ-19 وبا کے مینجمنٹ میں سرگرم سرفہرست ادارہ ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگو کووڈ-19 کی زد میں آ گئے ہیں۔ انھیں علاج کے لیے دہلی واقع ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے ایک ذرائع نے بتایا کہ 59 سالہ آئی سی ایم آر چیف کو 16 دسمبر کو ایمس کے ٹراما سنٹرل میں داخل کرایا گیا تھا۔

بلرام بھارگو ملک کے سرکردہ میڈیکل ریگولیٹری آئی سی ایم آر کے سربراہ ہیں جو ہندوستان میں کووڈ-19 مینجمنٹ میں سرگرم سرفہرست ادارہ ہے۔ آئی سی ایم آر کی دیکھ ریکھ میں ہی ملک میں کورونا ویکسین ڈیولپ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بلرام بھارگو آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل کی شکل میں تین سال کے ڈیپوٹیشن پر ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح کے تحت ہیلتھ ریسرچ محکمہ کے سکریٹری بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔