میں گرفتاری کی دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والی نہیں ہوں: محبوبہ مفتی

بی جے پی ہمیں لوگوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کروانا چاہتی ہے۔ لیکن ایسی دھمکیوں سے میں خوف زدہ نہیں ہونے والی اور نہ ہی میں آسانی سے ہار ماننے والوں میں سے ہوں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: قومی شاہراہ پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے کے بیان پر انہیں گرفتار کرنے کے بی جے پی کے مطالبے کے ردعمل میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے کہا کہ کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان کہ لوگ گاڑیاں چلا کر قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک پر ہفتے میں دو دن کی پابندی کی خلاف ورزی کریں، کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا 'بی جے پی مجھے قومی شاہراہ پر عائد پابندی، جس کے تحت لوگوں کو اپنی ہی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، کی خلاف ورزی کرنے کے لئے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کروانا چاہتی ہے۔ لیکن ایسی دھمکیوں سے میں خوف زدہ نہیں ہونے والی ہوں، میں آسانی سے ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہوں'۔

بتادیں کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز قومی شاہراہ پر پابندی کے خلاف احتجاج کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا 'میں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑک پر اپنی گاڑیاں چلا کر اس حکم نامے کی خلاف ورزی کریں پھر میں دیکھتی ہوں کہ کون کیا کرے گا'۔

انہوں نےمزید کہا تھا 'میں سمجھتی ہوں کہ یہ کوئی فلسطین اور اسرائیل کا رشتہ نہیں ہے۔ اگر حکومت ہند، جموں کشمیر کو اسرائیل اور فلسطین کے رشتے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اس کو فلسطین جیسے حالات کے لئے بھی تیار رہنا چاہیے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔