دہلی: کورونا پر تبادلہ خیال کے لئے کیجریوال اور ایل جی بیجل کا اجلاس طلب، سخت فیصلے لئے جانے کا امکان

قومی راجدھانی دہلی میں لگاتار بڑھ رہے کورونا کیسز کے درمیان دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج لیفٹیننٹ گورنر انل بیجال کے ساتھ ملاقات کریں گے، اس دوران کچھ سخت فیصلے لئے جا سکتے ہیں

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں لگاتار بڑھ رہے کورونا کیسز کے درمیان دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج لیفٹیننٹ گورنر انل بیجال کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ اس میٹنگ کے دوران انفیکشن کی چین توڑنے کے لئے حکومت کچھ سخت اقدام لے سکتی ہے۔

ایل جی سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ 12 بجے دہلی کے وزیر صحت، چیف سیکریٹری اور اعلیٰ عہدیداران سے بھی کورونا کی تازہ صورت حال کے حوالہ سے تبادلہ خیال کریں گے۔


خیال رہے کہ راجدھانی دہلی کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن چکی ہے اور یہاں تیزی کے ساتھ کورونا پھیل رہا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17000 سے زائد نئے کیسز کی تشخیص کی گئی جبکہ 104 مریضوں کی موت ہو گئی۔ راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد 7200 کے اضافہ کے بعد 50000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

دہلی کے تقریباً تمام علاقوں میں کنٹنمنٹ زون کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ صورت حال انتی خراب ہو چکی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 746 کنٹنمنٹ زون بنائے گئے ہیں۔ اس بار انفیکشن کا اثر دہلی کے پاش علاقوں میں زیادہ نظر آ رہا ہے۔ کورونا ساؤتھ دہلی میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں ایک دن میں 169 کنٹمنٹ زون بنائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 15 Apr 2021, 9:37 AM