مودی کی صدارت میں افغانستان پر اعلیٰ سطحی میٹنگ

وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی سکیورٹی امور کی کابینی کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اوروزیر خزانہ نرملا سیتا رمن شریک ہوئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

وزیراعظم نریند ر مودی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لینے کے لیےکل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ خبروں کےمطابق میٹنگ میں یہ بتایا گیا کہ’ سکیورٹی تشویشات کے درمیان حکومت مسلسل واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے میٹنگ میں جہاں افغانستان کےحالات کا جائزہ لیا گیا وہیں افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کی پر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔خبروں کے مطابق وزیر اعظم نےوہاں سے آنے والےہندوستانیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے کہا ہے۔افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی کےفرار ہونے کے بعد حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں۔


وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی سکیورٹی امور کی کابینی کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اوروزیر خزانہ نرملا سیتا رمن شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اور افغانستان میں ہندوستان کے سفیر رودریندر ٹنڈن بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ مسٹر ٹنڈن آج ہی افغانستان سے ہندوستان واپس ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔