وادی کشمیر میں بھاری برف باری، محکمہ موسمیات کی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے جس کے پیش نے ان علاقوں کے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے

وادی کشمیر میں برف باری / یو این آئی
وادی کشمیر میں برف باری / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے جس کے پیش نے ان علاقوں کے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھاری برف باری کے پیش نظر وادی کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔

جواہر ٹنل کے آر پار ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کی نقل وحرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دیں اور ایسے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں سے تودے گر آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔


بتادیں کہ ڈزاسٹر مینجمنٹ نے گزشتہ دنوں ہی اس حوالے سے سبھی اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو آگاہ کیا ہے کہ بھاری برف باری کے بعد پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ان علاقوں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ پچھلے دو روز کے دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں پانچ سے چھ فٹ تک برف باری ہوئی ہے جس وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر گوجر بکروال کنبوں کو انتظامیہ نے پہلے ہی محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔