دہلی این سی آر میں جھماجھم بارش، کئی مقامات پر ٹریفک جام

قومی راجدھانی دہلی میں منگل کی صبح کی شروعاات بھاری بارش سے ہوئی۔ اس سے ایک طرف لوگوں کو گرمی سے راحت تو ملی لیکن معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے

دہلی میں بارش / یو این آئی
دہلی میں بارش / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں منگل کی صبح کی شروعاات بھاری بارش سے ہوئی۔ اس سے ایک طرف لوگوں کو گرمی سے راحت تو ملی لیکن معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق بارش کے سبب دہلی کے کئی مقامات پر ٹریفک جام لگ گیا۔ آئی ٹی او جنکشن جیسی اہم راہوں پر کاروں کی طویل قطاریں نظر آئیں۔

دہلی میں بارش / یو این آئی
دہلی میں بارش / یو این آئی
BHOODEV BHATT

ڈی این ڈی فلائی اوور کی بارہ پلا فلائی اوور، ایئر پورٹ کی طرف دوارکا پالم روڈ، کاپس ہیڑا بارڈ کی طرف سمالکھا کراسنگ، پالم فلائی اوور سے صدر بازار میٹرو اسٹیشن روڈ، دہلی کینٹ، تیمارپور سمیت کئی دیگر سڑکوں پر بھاری ٹریفک جام لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ٹریفک جام کے علاوہ شہر کے ذیلی علاقوں کے رہائشیوں کو آبی جماؤ کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا۔


دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں بھاری بارش ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت 26.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ منل کے روز جاری کی گئی پشن گوئی میں کہا گیا کہ مطلع عمومی طور پر ابر آلود رہے گا اور درمیانی درجہ کی بارش ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم از کم درجہ حرارت 26 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */