راجستھان میں طوفان اور بارش سے زبردست تباہی، وزیر اعلیٰ گہلوت کا مہلوکین کے کنبوں کو 5-5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے اموات پر غم ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ہر مہلوک کے کنبوں کو 5-5 لاکھ روپے کی معاشی مدد دی جائے گی۔‘‘

اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51
اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51
user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہفتہ کے روز ریگستانی ریاست میں زبردست بارش اور طوفان کے سبب جان گنوانے والوں کے کنبوں کو 5-5 لاکھ روپے کی معاشی مدد دینے کا اعلان کیا۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ٹونک ضلع میں جمعرات کو آندھی اور موسلادھار بارش کے سبب کم از کم 12 لوگوں کی موت ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ان اموات کے تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اظہار غم کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہر مہلوک کے کنبوں کو 5-5 لاکھ روپے کی معاشی مدد دی جائے گی۔‘‘ گہلوت نے ریاست میں آندھی، بارش اور ژالہ باری سے ہوئے نقصان پر بھی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اشوک گہلوت نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ریاست کے کئی اضلاع میں آندھی اور بارش سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */