مالیا کی عرضی پر سماعت 13 اگست تک ملتوی

شراب کے فرار تاجر وجئے مالیا اور اس کے کنبے کی جائیداد ضبط کئے جانے پر روک سے متعلق عرضی کی سپریم کورٹ میں جمعہ کے روز ہونے والی سماعت 13 اگست تک ملتوی ہوگئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: شراب کے فرار تاجر وجئے مالیا اور اس کے کنبے کی جائیداد ضبط کئے جانے پر روک سے متعلق عرضی کی سپریم کورٹ میں جمعہ کے روز ہونے والی سماعت 13 اگست تک ملتوی ہوگئی ہے۔

بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مالیا کی اپیل جمعہ کو چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ کے ز یر غور تھی لیکن مالیا کے وکیل فالی ایس نریمن کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب سماعت 13 اگست تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔


معاملے کی سماعت شروع ہوتے ہیں مالیا کی جانب سے پیش ہوئے ایک وکیل نے نریمن کی طبیعت خراب ہونے کی بات بتائی اور سماعت ملتوی کرنے کی مانگ کی جسے عدالت عظمی نے منظور کرلیا۔ گزشتہ 29 جولائی کو ہونے والی سماعت میں بھی نریمن نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے بعد میں بنچ نے آج تک کے لئے ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ مالیا نے اپنی عرضی میں جائیداد ضبط کرنے کے عمل پر روک لگانے کی درخواست کی ہے ۔ مالیا کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا تھا جس نے شراب کے تاجر کی عرضی خارج کردی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */