خوف کے سائے میں طبی اہلکار، کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کے چار ڈاکٹر کورونا پازیٹو

کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کے چارڈاکٹروں میں کورونا وائرس متاثر پائے جانے کے بعد طبعی خدمات انجام دینے والوں کے حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

کلکتہ میڈیکل کالج کے چار ڈاکٹروں میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 245ہوگئی ہے جب کہ مہلوکین کی تعداد 12 ہے۔ کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کے چارڈاکٹروں میں کورونا وائرس متاثر پائے جانے کے بعد طبعی خدمات انجام دینے والوں کے حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کلکتہ میڈیکل کالج واسپتال کے شعبہ ولادت میں زچہ میں کورونا وائرس مثبت پا گیا تھا۔اس کے بعد ہی شعبہ ولادت کے ڈاکٹروں، نرس اور دیگر طبی عملے کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا تھا۔ان میں سے کچھ لوگوں کی جانچ کرائی گئی تھی۔تاہم 6افراد میں کورونا وائرس منفی پایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔