اڈیشہ کے وزیر صحت نبا کشور داس کی موت، اے ایس آئی نے  ماری تھی گولی

حملے کے وقت وزیر صحت ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے اور وہاں موجود لوگوں  سے ملاقات کرنے کے لیے گاڑی سے نیچے اترے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نبا کشور داس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ نبا کشور داس کو اتوار  یعنی 29 جنوری کو دن کے وقت ایک پولیس اہلکار نے گولی مار دی۔ اپولو ہسپتال کے اہلکار نے بتایا کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے اڈیشہ کے وزیر صحت نبا کشور داس کی موت ہو گئی ہے۔ اتوار کی دوپہر، اے ایس آئی گوپال داس نے اڈیشہ کے جھارسوگوڑا ضلع کے برجراج نگر قصبے میں نبا کشور داس پر کئی گولیاں چلائیں۔

اس وقت وزیر صحت ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے اور وہاں موجود لوگوں  سے ملاقات کرنے کے لیے گاڑی سے نیچے اترے تھے۔ حملے میں زخمی وزیر کو پہلے جھارسوگوڈا کے اسپتال لے جایا گیا، لیکن بعد میں انہیں ہوائی جہاز سے بھوبنیشور کے اسپتال لے جایا گیا۔


اس حملے کے بعد اہل علاقہ نے ملزم اے ایس آئی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے کہا کہ کرائم برانچ کو معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر اعلی بھوبنیشور میں نبا کشور داس کو دیکھنے اسپتال بھی گئے تھے۔

وزیر اعلی نوین پٹنائک نے وزیر نبا داس کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اڈیشہ کے سی ایم او نے وزیر اعلیٰ کا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ نبا کشور داس کی بدقسمتی سے انتقال پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ وہ حکومت اور پارٹی دونوں کا اثاثہ تھے۔ ان کی موت ریاست اڈیشہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔


اس معاملے کی جانچ سی آئی ڈی کرائم برانچ نے اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ سات رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں سائبر ماہرین، بیلسٹک ماہرین اور کرائم برانچ کے افسران شامل ہیں۔ ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی رمیش چوہدری ڈورا کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔