ہریانہ: پوجا کے مقام پر ذہنی طور سے معذور خاتون کی عصمت دری

پولس کے مطابق صدر تھانہ علاقہ واقع گاؤں میں ایک ذہنی معذور خاتون کو پڑوس کے گاؤں کا ایک نوجوان آبادی سے کچھ دور بنے پوجا کے مقام پر لے گیا جہاں اس کے سے ساتھ زبردستی کی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جیند: ہریانہ کے جیند میں ایک ذہنی طور پر معذور خاتون کی ایک پوجا کے مقام پر عصمت دری کا واقعہ روشنی میں آیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ صدر تھانہ علاقہ کے گاؤں میں ایک ذہنی معذور خاتون (32) کو پڑوس کے گاؤں کا ایک نوجوان آبادی سے کچھ دور بنے پوجا کے مقام پر لے گیا جہاں اس کے سے ساتھ زبردستی کی۔ واقعہ کا پتہ اس طرح چلا کہ اسی دوران دو لوگ پوجا کے لئے وہاں پہنچے۔ ملزم خاتون کو وہیں چھوڑکر فرار ہوگیا تھا۔

خاتون کے گھر والوں کو جب اس واقعہ کا پتہ چلا تو انہوں نے اس کی اطلاع پولس کو دی۔ ان کی شکایت پر خاتون تھانہ پولس نے سنیل نامی شخص کے خلاف عصمت دری، ایس سی ایس ٹی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ خاتون تھانہ انچارج گیتا دیوی نے بتایا کہ معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */