ہریانہ: بی جے پی حکومت سے کسان سبھا ناراض، کہا 'ایک ایک لاٹھی کا حساب لیا جائے گا'

سکریٹریٹ کمپلیکس میں پانچ دنوں سے جاری کسانوں کے دھرنے میں مقررین نے کہا کہ آئندہ ہونے والے برودہ کے ضمنی انتخاب میں حکومت کو ووٹ کی چوٹ سے سبق سکھایا جائے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

حصار: آل انڈیا کسان سبھا نے آج کروکشیتر دھرنا میں گزشتہ روز پپلی ریلی کے دوران کسانوں پر لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں پر پڑی ایک ایک لاٹھی کا حساب ریاست کی بی جے پی حکومت سے لیا جائے گا۔ کسان سبھا کی حصار اکائی کی جانب سے سکریٹریٹ کمپلیکس میں پانچ دنوں سے جاری کسانوں کے دھرنے میں مقررین نے کہا کہ آئندہ ہونے والے برودہ کے ضمنی انتخاب میں حکومت کو ووٹ کی چوٹ سے سبق سکھایا جائے گا۔

آج دھرنا کی قیادت تحصیل ہانسی کے صدر روہتاس اور کیپٹن بھوپندر سنگھ نے مشترکہ طور پر کی ۔ سبھا کے ضلع سکریٹری دھرم بیر نے کہا کہ پپلی دھرنے کے مقام پرگزشتہ روز کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کا معاملے ہی آج پورے دن چھایا رہا ۔ تمام مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت کی اس کاروائی کی مذمت کی۔ سبھا کے ضلع صدر شمشیر نمبردار نے کہا کہ پپلی میں کسان حکومت سے راج مانگنے نہیں گئے تھے۔ صرف کسان مخالف تین آرڈیننس کی مخالفت کرنے گئے، تھے اور یہ مخالفت ان کا بنیادی و آئینی حق ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */