راوت نے معافی کے طور پر گرودوارہ میں لگائی جھاڑو، کیے جوتے صاف

کانگریس کے پنجاب انچارج مسٹر راوت گزشتہ دنوں اس وقت تنازعہ میں آ گئے تھے جب انہوں نے پنجاب کانگریس کے رہنماؤں کا تقابل ’پنچ پیاروں‘ سے کر دیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری اور اتراکھنڈ کانگریس کے سینیئر رہنما ہریش راوت نے معافی کے طور پر اوھم سنگھ نگر کے نانکمَتّا پہنچ کر گرودوارہ صاحب میں جمعہ کے روز جھاڑو لگائی اور جوتے صاف کیے۔ اس دوران انہوں نے معافی مانگی اور اپنے حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما پرحملے بھی کیے ۔

کانگریس کے پنجاب انچارج مسٹر راوت گزشتہ دنوں اس وقت تنازعہ میں آ گئے تھے جب انہوں نے پنجاب کانگریس کے رہنماؤں کا تقابل ’پنچ پیاروں‘ سے کر دیا تھا۔ اسی کے بعد اس معاملے میں طوفان آگیا ۔ سیاسی پارٹیوں نے اسے سکھ سماج کے جذبات کے خلاف قرار دے دیا تھا۔ کانگریس اور خود مسٹر راوت اس کے بعد زد میں آ گئے اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے گرودوارہ صاحب میں معافی مانگے اور اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔


مسٹر راوت آج اتراکھنڈ ریاست تحریک کے شہیدوں کی دھرتی کھٹیمہ پہنچے اور یہاں سے انہوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف ’پریورتن یاترا‘ کا آغاز کیا۔ یہاں سے وہ براہ راست نانکمَتّا گرودوارہ صاحب پہنچے اور انہوں نے یہاں جھاڑو لگائی اور جوتے صاف کیے۔ ساتھ ہی ماتھاٹیک کر معافی بھی مانگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */