گجرات پولیس نے ڈرگز کے ساتھ 4 لوگوں کو کیا گرفتار، بی جے پی لیڈر کا بیٹا بھی شامل

ملزمین میں سے ایک روہن ریانی ہے جس کے والد سریش ریانی بی جے پی کے راجکوٹ تعلقہ کمیٹی کے سکریٹری ہیں اور گنڈا گاؤں کے سرپنچ بھی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آنند اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ٹیم نے 19.680 گرام ایم ڈی ایم اے ڈرگز کے ساتھ چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن کی بازار میں قیمت 1.96 لاکھ روپے ہے۔ ملزمین میں سے ایک روہن ریانی ہے جس کے والد سریش ریانی بی جے پی کے راجکوٹ تعلقہ کمیٹی کے سکریٹری ہیں اور گنڈا گاؤں کے سرپنچ بھی ہیں۔

ایس او جی انسپکٹر جی این پرمار نے مقامی میڈیا سے کہا کہ ’’پولیس نے مالتاج-دبھوئی روڈ پر چیکنگ کی۔ گاڑی نمبر جی جے-03-ایل بی-0034 کی جانچ کے دوران پولیس ٹیم کو چار مسافروں کے پاس سے ایم ڈی ایم اے کے پیکٹ ملے۔ اس کا وزن 19.680 گرام ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو 1.96 لاکھ روپے ہے۔ ڈرگز کے ساتھ گرفتار کیے گئے چاروں ملزمین کے نام روہن ریانی، تشار سنگانی، روہن وسویا اور موہت پرسانا ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ انھوں نے ڈرگز کہاں سے اور کس سے خریدی، اور یہ ذاتی استعمال کے لیے تھا یا کسی کو دینے کے لیے۔


ایک دیگر معاملے میں وڈودرا دیہی پولیس نے ایک بی جے پی لیڈر کی ماں کو 8 لیٹر دیسی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ کرزن پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شیلیش چودھری نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ دیلواڑا گاؤں میں تین چھاپے مارے گئے جس میں 20 لیٹر سے زیادہ دیسی شراب کے ساتھ تین خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے ایک جگنیش وساوا کی ماں شوبھنا وساوا ہیں، جس کے قبضے سے پولیس نے 8 لیٹر دیسی شراب ضبط کی ہے۔ وہ کئی بار دیسی شراب کے ساتھ گرفتار ہو چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔