گجرات ماڈل کی پھر ہوا نکلی، گزشتہ 5 سال میں سرکاری ملازمت میں 85 فیصد گراوٹ

گجرات میں سرکاری ملازمت میں زوال جاری ہے۔ گجرات حکومت کے ذریعہ اسمبلی میں دئیے جواب کے مطابق فروری 2017 سے ستمبر 2018 کے درمیان صرف 3584 ملازمتیں ہی دی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گجرات حکومت کے ذریعہ دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 14-2013 سے 18-2017 کے درمیان صرف 57920 سرکاری ملازمتیں دی گئیں۔ سب سے اہم یہ کہ فروری 2017 سے ستمبر 2018 کے درمیان صرف 3584 سرکاری عہدوں پر لوگوں کو ملازمتیں دی گئیں۔ سرکار کے مطابق اکتوبر 2013 سے ستمبر 2014 کے درمیان ایک سال کے وقت میں ریاست میں 25566 سرکاری تقرریاں ہوئیں۔ لیکن اس کے بعد گجرات حکومت کے ذریعہ ملازمت دینے کے معاملہ میں لگاتار گراوٹ جاری ہے۔

بی جے پی کے ’گجرات ماڈل‘ کی ہوا اسی کی ریاستی حکومت کے ایک جواب سے نکل گئی ہے۔ دراصل گجرات حکومت کے ذریعہ سرکاری ملازمتیں دینے کے معاملے میں گزشتہ 5 سالوں میں 85 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ یہ جانکاری خود گجرات حکومت کے ایک وزیر نے ریاستی اسمبلی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اعداد و شمار پیش کر دئیے ہیں۔


گجرات حکومت کے ذریعہ دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 14-2013 سے 18-2017 کے درمیان صرف 57920 سرکاری ملازمتیں دی گئیں۔ سب سے اہم یہ ہے کہ فروری 2017 سے ستمبر 2018 کے درمیان صرف 3584 سرکاری عہدوں پر لوگوں کو ملازمتیں دی گئیں۔ سرکار کے مطابق اکتوبر 2013 سے 2014 کے درمیان ایک سال کے وقت میں ریاست میں 25566 سرکاری تقرریاں ہوئیں۔ لیکن اس کے بعد گجرات حکومت ملازمت دینے کے معاملے میں پچھڑتی ہی چلی گئی۔

دراصل کانگریس رکن اسمبلی سومابھائی کولی پٹیل نے گجرات اسمبلی میں سوال پوچھا تھا کہ سرکار نے ریاست میں سرکاری اور نجی سیکٹر میں کتنی ملازمتیں مہیا کرائی ہیں؟ اسی کے جواب میں گجرات کی بی جے پی سرکار میں وزیر برائے روزگار دلیپ کمار ٹھاکور نے ملازمتوں کے اعداد و شمار پیش کیے۔ وزیر برائے روزگار کے جواب کے مطابق ’’گزشتہ 5 سال میں ریاست کے 57920 لوگوں کو سرکاری ملازمتیں دی گئیں۔ اس دوران ریاست میں کل 1752890 ملازمتیں دی گئیں، ایسے میں سرکاری ملازمتوں کا فیصد صرف 3.3 فیصد رہا۔‘‘


غور طلب ہے کہ حال ہی میں گجرات کی بی جے پی حکومت نے اسمبلی میں ترمیم شدہ بجٹ پیش کیا تھا۔ اس دوران اپنی بجٹ تقریر میں نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل نے کہا تھا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران ریاست میں 118478 ملازمتیں دی گئیں اور اگلے 3 سال میں 60000 اور لوگوں کو ملازمتیں دینے کا منصوبہ ہے۔ لیکن اب خود انہی کی حکومت کے اعداد و شمار نے ان کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ حالانکہ بی جے پی کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں پرائیویٹ ملازمتوں میں 32 فیصد زوال آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Jul 2019, 12:10 PM