حکومت آوارہ مویشی متاثرہ کسانوں کو رکھوالی بھتہ دے، یوپی کانگریس صدر اجے کمار للو

اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے سنیچر کو کہا کہ جب تک گئو شالاؤں کا بہتر نظم نہیں ہو پاتا ہے تب تک حکومت آوارہ مویشیوں سے متاثر کسانوں کو رکھوالی بھتہ دے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے سنیچر کو کہا کہ جب تک گئو شالاؤں کا بہتر نظم نہیں ہو پاتا ہے تب تک حکومت آوارہ مویشیوں سے متاثر کسانوں کو رکھوالی بھتہ دے۔

للو نے کہا کہ گئو تحفظ کے لئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو کانگریس کی حکمرانی والی ریاست چھتیس گڑھ سے نئی سیکھ لینی چاہئے تاکہ کسانوں کی محنت سے تیار کی گئی فصل کو بچایا جاسکے۔ریاستی صدر نے کہا کہ آوارہ مویشی کسانوں کی فصل کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ریاستی حکومت گئو تحفظ کے نام پر کھانہ پری کرکے کسانوں کی فصلیں تباہ کرنے پر آمادہ ہے۔ آج کسان کافی پریشان ہے۔


انہوں نے کہا کہ فصلوں کو آوارہ مویشیوں سے بچانے کے لئے شروع کی گئی گئوتحفظ اسکیم صرف کاغذوں تک ہی محدود رہ گئی ہے کیونکہ جو بجٹ اس کے لئے دستیاب کیا گیا وہ ان آوارہ مویشیوں کی تعداد میں مقابلے میں اونٹ کے منھ میں زیرہ ثابت ہورہا ہے۔اور آج جو بجٹ ہے اس میں بندر بانٹ ہو رہا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ دو دن قبل لکھنؤ کے بنتھرا میں رام چورا گئوشالہ میں بیمار گایوں کو زندہ حالت میں ہی کتے نوچ رہے تھے۔ ایسی خوفناک حالت سلطان پور، باندہ، وارانسی، سیتا پور، کھیری، کانپور، ہردوئی، اجودھیا، الہ آباد، امبیڈکر نگر، بہرائچ، گونڈہ، دیوریا، اٹاوہ سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع میں نظر آ رہی ہے اور بدنظمی کی وجہ سے گائے کے قبیل کے جانور اپنی جان گنوا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */