نابالغ کے ساتھ عصمت دری اور قتل معاملہ میں گووند کو سزائے موت

اڈیشنل سیشن جج پاسکو (اول) روی یادو نے چھ مہینے میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم گووند کو اغوا، عصمت دری و قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کے ساتھ 10ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے اڈیشنل سیشن جج پاسکو ایکٹ (اول) روی یادو نے عصمت دری و قتل کے جرم میں آج موت اور 10 ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ضلع میں مڑیاہوں کوتوالی علاقے میں چھ اگست 2020 کو ملزم بالگوند اپنے سسرال مڑیاہوں کوتوالی علاقے کے کمبھ گاوں میں رہ رہا تھا۔ وہ 11 سال کی بچی کو بسکٹ و ٹافی دینے کے بہانے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی اور بچی کا منھ و گلا دبا کر اس کا قتل کر دیا۔ ثبوت مٹانے کے لئے اس کے چہرے پر ایسڈ ڈال کر جلا دیا۔ بچی کی لاش 8 اگست کو مکے کے کھیت سے برآمد ہوئی۔

حادثے کی ایف آئی آر بچی کے والد نے مڑیاہوں کوتوالی میں درج کرائی ۔ بیٹی سے درندگی کا صدمہ والد برداشت نہیں کرسکے اور ایک ماہ کے بعد ان کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد چارج شیٹ عدالت کے سامنے پیش کی۔ اڈیشنل سیشن جج پاسکو(اول) روی یادو نے چھ مہینے میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم گوند کو اغوا، عصمت دری و قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کے ساتھ 10ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔