کورونا کو کنٹرول کرنے میں حکومت کی پالیسی گمراہ کن: اجے کمار للو

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے الزام لگایا کہ یوگی حکومت جھوٹی بیان بازی اور اعدادو شمار کے کھیل سے ریاست کو بڑے سانحہ کی طرف لے جا رہی ہے

اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنو: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے الزام لگایا کہ یوگی حکومت جھوٹی بیان بازی اور اعدادو شمار کے کھیل سے ریاست کو بڑے سانحہ کی طرف لے جا رہی ہے۔

مسٹر للونے منگل کو جاری بیان میں ریاست میں ویکسین کی دستیابی اور ویکسنیشن میں بڑے فرق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ رفتار میں ریاست کے لوگوں کے ویکسینیشن میں تقریباً 42 مہینہ کا وقت لگے گا کیونکہ اب تک محض 4.86 فیصد لوگوں کا ہی ویکسینیشن ہو سکا ہے جبکہ پرائیویٹ نرسنگ ہومس میں یہ مکمل طور پر بند ہے۔


انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار کی بازی گری کرنے والی یوگی حکومت اب تک کل ملاکر 11680213 لوگوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز دے سکی ہے اور 18 برس سے زیادہ عمر کے محض 2.76 فیصد لوگوں کو پہلی ڈوز مل سکی ہے جبکہ قومی اوسط ٹارگیٹ کے مطابق 18 برس سے زیادہ کے عمر کے 6.25 فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوجانی چاہئے تھی۔ نیز ڈبل ڈوز حاصل کرنے والے لوگوں کی تعداد 3260076 ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن سے 97000 گاؤوں میں جانچ اور میڈیکل کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری کی یہی رفتار رہی تو کتنے برس میں سانحہ سے نجات ہو سکے گی! حکومت دعوی کر رہی ہے کہ ہمارے پاس 18 لاکھ ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہیں، جب دستیاب ہیں تو حکومت ٹیکہ کاری مراکز کی تعد کم کیوں کر رہی ہے۔ چھ ہفتہ میں دوسری ڈوز دینے کی پالیسی میں ترمیم کر کے اس میں 82 دن کا وقفہ کیوں کیا گیا؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔