لاک ڈاؤن میں توسیع کا خیر مقدم،عوامی سہولیات کا بھی رہے خیال:اکھلیش

راجدھانی لکھنؤ میں ہی کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف کی گئی ہے۔ یہ غیر انسانی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی سہولیات کا خیال رکھے اور انہیں کوئی پریشانی نہ ہونے دے۔عوام پہلے کی طرح پوری ایمانداری کے ساتھ عمل کریں گے۔

اکھلیش یادو نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا بحرانی صورتحال میں کچھ اداروں کی جانب سے اپنے ملازمین کو نکالے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی اپیلوں کے بعد بھی کچھ ادارے اپنے ملازمین اور مزدوروں کی خدما ت ختم کررہے ہیں۔ انہوں نے لکھنؤ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ راجدھانی لکھنؤ میں ہی کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف کی گئی ہے۔ یہ غیر انسانی ہے۔


کورونا کے قہر کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ ذمہ داری پر زور دیت ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی تاریخ تک سماج وادی پارٹی کی جانب سے راحت رسانی کے کام جاری رہیں گے۔ کارکنوں کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ انکے آس پاس کوئی بھی شخص بھوکہ نہ سوئے اور وہ محتاجوں و ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں کسی بھی طرح کے تامل سے کام نہ لیں۔پرنسپل اپوزیشن پارٹی ہونے کے ناطے یہ ایس پی کی ذمہ داری ہے۔

مسٹر اکھلیش نے کہا کہ کسانوں کی فصل اک دم تیار ہے۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ زبانی جمع خرچ سے کام لینے کے بجائے گیہوں کی خریداری کو یقینی بناتے ہوئے کم از کم سہارا قیمت کی فراہمی کے نظام کو چست و درست بنائے تاکہ کسانوں کو کسی بھی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


لاک ڈاؤن میں بی جے پی کی جانب سے کئے گئے انتظاما ت کو ناکافی بتاتے ہوئے ایس پی سربراہ نے دعوی کیا کہ بارہ بنکی میں گجرات سے لوٹ کر آئے ایک بزرگ کو 21 دنوں سے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا کوئی اس کا پرسان حال نہ ہوااور نتیجتا وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔اور لاک ڈاؤن میں بی جے پی حکومت کے فیل سسٹم سے ایک معصوم کی جانچ چلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔