حکومت نہ تو خدا ہے اور نہ جادو گر، ہر ایک اپنی ذمہ داری کو سمجھے: ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے مگر”حکومت نہ تو خدا ہے اور نہ ہی جادوگر“

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے مگر”حکومت نہ تو خدا ہے اور نہ ہی جادوگر“۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ حکومت کسی کے مدد کے بغیر کے بغیر کام کررہی ہے مگر مسلسل ان کی حکومت کی سخت تنقید کی جارپی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف بنگال میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔تاہم وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ تنقید کئے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کو یہ معلوم کیا ہونا چاہیے ”حکومت نہ تو خداہے اور نہ ہی کوئی جادوگر“۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہم اپنی استطاعت کے اعتبار سے کام کررہے ہیں بنگال میں صورت حال دوسری ریاستوں سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس صورت ہر ایک شہری کو ذمہ دارانہ رویہ کا اختیار کرنا چاہیے۔


وزیرا علیٰ نے کہا کہ کچھ علاقوں سے شمشان گھاٹ میں کورونا کے لاشوں کو نذر آتش کرنے میں روکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں یہ افسوس نا ک ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے مدد کی طرف سے کوئی مددنہیں مل رہی ہے۔بنگال کو مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی بھی مدد نہیں مل رہی ہے اس کے بغیر ہم بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لئے ریاست میں مزید 4,000 ہزار اضافی بستربنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یہ لڑائی صرف صحت کے کارکنوں یا پولیس کے ذریعہ نہیں لڑی جائے گی۔یہ جنگ ہم سب کو مل کر لڑنا ہے۔جہاں تک ہوسکے اس وقت ہر ایک شخص اپنے گھر میں رہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے اسپتالوں میں بیڈ کا اضافہ کرنا ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچہ میں بہتری آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔