حکومت مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک بھیجنے کا انتظام کرے: مایاوتی

مایا وتی نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں لاکھوں غریب مزدور دیگر ریاستوں میں پھنس گئے ہیں۔ انہیں ایک وقت کا کھانا بھی نہیں مل پا رہا ہے، وہ ہر حال میں گھرلوٹنا چاہتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں اور مہاجر مزدوروں کو ہونے والی دقتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بدھ کو مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجستھان کے کوٹہ سے طلبہ کے لانے کے طرز پر ان مزدوروں کو بھی ان کے گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جانا چاہiے۔


بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں بی ایس پی سپریمو نے لکھا ’’کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں لاکھوں غریب و مزدور مہاراشٹرا، دہلی، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بے روزگاری اور فاقہ کشی کی مار جھیل رہے ہیں۔ انہیں ایک وقت کا کھانا بھی نہیں مل رہا ہے نیز وہ ہر حال میں اپنے گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔‘‘

بی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں، میری مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ان کے اس مطالبے پر پوری ہمدردی کے ساتھ غور کرے اور لاک ڈاؤن کے اصولوں پر بھی صحیح طور سے عمل کرتے ہوئے انہیں خصوصی ٹرینوں اور بسوں وغیرہ سے ان کے گھروں تک بھیجنے کا انتظام کرائے، جیسا کہ کوٹہ کے طلبہ کے لئے کیا گیا تھا۔


مایاوتی اس سے قبل بھی مہاجر مزدوروں کے حق میں ٹوئٹ کر چکی ہیں۔ اپنے 18 اپریل کے ٹوئٹ میں مایاوتی نے لکھا تھا ’’کوچنگ میں پڑھنے والے تقریباً 7500 نوجوانوں کو لاک ڈاؤں سے نکالنے اور انہیں بحفاظت گھروں میں بھیجنے کے لئے یو پی حکومت نے کافی بسیں کوٹہ راجستھان بھیجی ہیں۔ یہ خوش آئند قدم ہے اور بی ایس پی ایس کی ستائش کرتی ہے۔‘‘


انہوں نے مزید کہا، ’’لیکن حکومت سے یہ بھی گزارش ہے کہ ایسی فکر یہاں کے ان لاکھوں غریب مہاجر مزدوروں کے لئے بھی ضرور دکھائیں جنہیں ابھی تک ان کے گھر سے دور نرک کی زندگی جینے کو مجبور کیا جا رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔