حکومت ریپڈ ٹیسٹ کٹ میں ہوئی لاپرواہی کا جواب دے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیسٹ ملتوی کرنے والی ائی سی ایم آر کو اس بارے میں پہلے ہی انتباہ کرنا چاہیے تھا۔ اب حکومت فوراً وضاحت کرے کہ پہلے جو جانچ ہوئی ہے اس کے نتائج کتنے صحیح تھے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کی کوالٹی کے ضمن میں کی گئی لاپرواہی حقیقت میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ہے اور حکومت کو اس بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کرنی چاہیے۔


اکھلیش یادو نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’چین سے آئے رپیڈ ٹیسٹ کٹ کو بغیر کوالٹی جانچ کے استعمال میں لانا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اب ٹیسٹ ملتوی کرنے والی ائی سی ایم آر کو اس بارے میں پہلے ہی انتباہ دینا چاہیے تھا۔ اتنی بڑی لاپرواہی پر حکومت فوراً وضاحت کر کے بتائے کہ پہلے جو جانچ ہوئی ہے اس کے نتائج کتنے صحیح تھے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ راجستھان حکومت کی جانب سے رپیڈ ٹیسٹ کٹ کے نتائج پر سنگین سوالات اٹھانے کے بعد مرکزی حکومت نے اس کے استعمال پر دو دنوں کی روک لگا دی ہے۔ اب مرکزی ٹیمیں اس ٹیسٹ کٹ کے نتائج کو سنجیدگی سے جانچ کریں گی، اس کے بعد ہی اگلے قدم کا اعلان کیا جائےگا۔


وہیں چین کے سفیر نے اپنے ملک کی جانب سے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے یہاں بنائے گئے طبی پروڈکٹس کی کوالٹی کا خاص خیال رکھتا ہے۔ پھر بھی اس ضمن میں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */