خوشخبری! کورونا انفیکشن کی وجہ سے یومیہ اموات کی تعداد دہلی میں ’صفر‘ ہوئی

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے روزانہ اموات کی تعداد صفر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہلی والوں کے مضبوط ارادہ سے آہستہ آہستہ اس وبا پر قابو پایا جا سکا ہے۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا انفیکشن کے دوران دارالخلافہ میں یہ پہلا موقع ہے جب پچھلے 24 گھنٹوں میں اس بیماری سے کسی مریض کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے حالانکہ اسی مدت کے دوران ایک سو سے زیادہ نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔ دہلی میں اب تک چھ لاکھ 36 ہزار 260 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10،882 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ، دہلی میں فی الحال بحالی کی شرح 98.12 فیصد ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے روزانہ اموات کی تعداد صفر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہلی والوں کے مضبوط ارادہ سے آہستہ آہستہ اس وبا پر قابو پا یا جا سکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں دہلی والوں اور ہمارے میڈیکل اور فارورڈ وارمنگ کورونا واریرس کو مناسب احتیاط برتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */