بی جے پی لیڈر پاریکر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھانے میں مصروف، کانگریس کا الزام

کانگریس ترجمان سواتی كیركر نے کہا کہ وزیر اعلی دفتر اور ریاستی بی جے پی یونٹ دعوی کر رہی ہے کہ ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے، لیکن کانگریس ان سے ملنے کا وقت مانگتی ہے تو انکار کر دیا جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پنجی: گوا ریاستی کانگریس کمیٹی نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کے کچھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اور نوکر شاہ وزیر اعلی منوہر پاریکر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس سلسلے میں صورتحال کو واضح کرنے کے لیے وزیر اعلی سے ملنے کا وقت مانگا جائے گا۔

ریاست کی کانگریس ترجمان سواتی كیركر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعلی دفتر اور ریاستی بی جے پی یونٹ دونوں ہی دعوی کر رہی ہیں کہ وزیر اعلی کی صحت میں بہتری آ رہی ہے لیکن کانگریس جب بھی ان سے ملنے کا وقت مانگتی ہے تو انکار کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہم کس طرح ثابت کریں گے کہ وزیر اعلی کون ہے۔ اپوزیشن ہونے کے ناطے ہماری بھی کچھ ذمہ داری ہے اور ہمیں بھی ملنے کا وقت دینا ہوگا۔ آخر ایسا کب تک چلے گا اور ہمیں یہ تو پتہ چلنا چاہئے کہ فائلوں پر کون دستخط کر رہا ہے۔ اگر وزیر اعلی کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور وہ اپنے دفتر کا کام نمٹا رہے ہیں اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگوں میں شرکت کر رہے ہیں تو کانگریس وفد کو ان سے ملنے کا وقت دیا جانا چاہیے‘‘۔

کانگریس کے دیگر ترجمان عرفان ملا نے کہا کہ پارٹی پاریکر سے ملنے کا وقت لے گی تاکہ اس بات کی معلومات حاصل ہو سکے کہ کیا واقعی وہ ہی فائلوں کا کام نمٹا رہے ہیں کیونکہ کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاریکر پینكرياز کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کا ممبئی، اور امریکہ میں بھی علاج ہو چکا ہے اور دارالحکومت دہلی کے ایمس اسپتال سے انہیں کچھ دنوں پہلے ہی چھٹی دی گئی تھی اور وہ اس وقت گوا میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Oct 2018, 6:09 PM