راجستھان میں نوے لاکھ لوگوں کو پنشن مل رہی ہے– گہلوت

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ آج ریاست میں 90 لاکھ لوگوں کو پنشن مل رہی ہے جبکہ چھ لاکھ کسانوں کا بل صفر ہو گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ریاستی حکومت کو پرعزم بتاتے ہوئے کہا کہ عوامی بہبود اسکیموں کے ذریعہ آخری شخص تک صحت، خوراک، تعلیم، پینے کا صاف پانی، سماجی تحفظ پہنچ رہا ہے اورآج ریاست میں 90 لاکھ لوگوں کو پنشن مل رہی ہے جبکہ چھ لاکھ کسانوں کا بل صفر ہو گیا ہے۔

اشوک گہلوت کل ضلع ڈونگر پورکے ساگواڑہ سب ڈویژن واقع گیان پور میں کسان اور پاٹیدار سماج کے مہا سمیلن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے، جس نے کسانوں کے مفاد میں الگ سے زرعی بجٹ کو پیش کرکے پچھلے بجٹ سے دوگنا بجٹ رکھا ہے، جس میں 89 ہزار کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔


گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تقریباً 22 لاکھ کسانوں کے قرض معاف کئے ہیں۔ کسان دوست اسکیم کو نافذ کرکے کسانوں کو بڑی راحت فراہم کی گئی ہے اور دودھ پیدا کرنے والوں کو سبسڈی دے کر مویشی پالنے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونگر پور ضلع میں کئی فلاحی اسکیموں سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، ساتھ ہی بینیشور دھام سمیت کئی اہم ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ بچوں کو انگریزی تعلیم فراہم کرنے کے لیے مہاتما گاندھی انگلش اسکول بھی کھولے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔