شہریت ترمیمی قانون کے خلاف راجستھان کی گہلوت حکومت پہنچی سپریم کورٹ

منیش سنگھوی نے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت سی اے اے کے خلاف کیس دائر کیا ہے جس میں سی اے اے کو آئین کی دفعہ 14، 21 اور 25 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کیرالہ اور پنجاب حکومت کےبعد اب راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے بھی شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کی آئینی حیثیت کو پیر کے روز سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ راجستھان کے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل منیش سنگھوی کی جانب سے داخل کی عرضی میں سی اے اے کو منسوخ کرنے کی عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے۔

منیش سنگھوی نے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت سی اے اے کے خلاف کیس دائر کیا ہے جس میں سی اے اے کو آئین کی دفعہ 14، 21 اور 25 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ راجستھان حکومت نے اس قانون کو نامناسب اور غیرضروری قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ یہ قانون مذہب کی بنیاد پر شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔ اس میں راجستھان حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 131 ایک یا ایک سے زیادہ ریاستوں اور مرکزی حکومت کے درمیان تنازعوں میں عدالت عظمی کو فیصلہ کا حق دیتی ہے۔


واضح رہے کہ سی اے اے کے خلاف تقریبا 160 سے زیادہ عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی جاچکی ہیں جن میں سے کچھ کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کئےجاچکے ہیں۔ ان عرضیوں کی سماعت پر سبریمالہ معاملے میں ریفرنسز کے بعد غور کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */