’تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پر 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا‘

تلنگانہ کانگریس کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ نے وعدہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے برسراقتدار آنے پر گھریلو پکوان گیس سلنڈر 500 روپے میں فراہم کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>ریونت ریڈی / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ریونت ریڈی / تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ نے وعدہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے برسراقتدار آنے پر گھریلو پکوان گیس سلنڈر 500 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں اشیا کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں جو کہتے ہیں کہ یہ ڈبل انجن والی حکومت ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کے عوام اب وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی باتوں پر یقین کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ چندرشیکھر راو نے کہا تھا کہ وہ ایک دلت کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔


انہوں نے سوال کیا کہ کیا چندر شیکھر راو پارٹی صدر کا عہدہ کسی دلت کو دے سکتے ہیں؟ ریونت ریڈی منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں اپنی یاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا میں مصروف ہیں۔ اس یاترا کے حصہ کے طور پر انہوں نے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے وعدہ کیا کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔