مہاراشٹر میں کورونا کاقہر، ایک دن میں8623 نئےکیسز

سرکاری ذرائع کے مطابق دریں اثناء 3648 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2020951 ہو گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ سنگین طور پر متاثر مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر سے 8000 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے اور فعال کیسز میں 4900 سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

اس دوران فعال کسیز میں 4922 کا مزید اضافہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد ہفتے کے روز بڑھ کر 72530 تک پہنچ گئی۔


ریاست میں اس دوران وائرس کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 8623 نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 2146777 ہو گئی ہے۔ قبل ازیں جمعہ کے روز 8333 جمعرات کو 8702، بدھ کے روز 8807، منگل کے روز 6318 نئے کیسز، پیر کے روز 5210 کیسز، اتوار کو 6971 کیسز، ہفتے کے روز 6281 نئے کیسز اور جمعہ کے روز 6112 کیسز سامنے آئے تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دریں اثناء 3648 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2020951 ہو گئی ہے اور سب سے زیادہ 81 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 52092 تک پہنچ گئی۔ ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی طور پر کم ہونے کے ساتھ 94.13 فیصد ہو گئی جبکہ شرح اموات 2.45 فیصد ہے۔


غور طلب ہے کہ مہاراشٹر ملک میں کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد کل صحت یاب ہونے والے اور اس وائرس سے ہونے والی اموات کے کیسز میں پہلے مقام پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔